‫‫کیٹیگری‬ :
15 February 2020 - 13:24
News ID: 442115
فونت
تحریک نجباء عراق کے رہنما:
تحریک نجباء عراق کے رہنما شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ امریکیوں سے انتقام کی الٹی گنتی کا آغٖاز ہوچکا ہے ۔

رسا نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق، تحریک نجباء عراق کے جنرل سکریٹری نے ایران میں شہدائے مقاومت کے چہلم میں شرکت اور تقریر کی۔

شیخ «اکرم الکعبی» نے انقلاب کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کیا اور عراق کے مسائل کا تجزیہ کیا ۔

انہوں نے ایران اور شہید سلیمانی کے تعاون اور امداد کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ان کے خون کا کمترین بدلہ یہ ہے کہ عراق کو امریکیوں کے وجود سے خالی کرایا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ عراق و ایران کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیخ اکرم الکعبی نے کہا کہ ایک دن قاسم سلیمانی مجھ سے کہہ رہے تھے کہ یہ امریکی کس قدر بے شرم ہے کہ مجھے پیغام بھیجا ہے کہ اگر مال غنیمت برابر تقسیم کی جائے تو ہمیں کوئی دشواری نہیں بس صرف ہماری راہ میں رکاوٹ نہ بنیں ۔

انکا کہنا تھا کہ سردار قاسم سلیمانی نے کہا کہ مجھے شرم محسوس ہوئی کہ ان کا جواب دیتا لیکن میں نے سوچا کہ انکا مضبوط جواب ضروری ہے میں نے پیغام بھیجا کہ ہم اپنے عقیدے اور مقدسات کے دفاع کے لیے معاملے نہیں کرتے ہم مضبوط عراق چاہتے ہیں اور تمھیں یہاں کے وسائل کی لالچ ہے ہماری نگاہ میں تمھاری کوئی حیثیت نہیں ۔

اکرم الکعبی نے کہا کہ ہم نے غسل شہادت کرلیا ہے اور ہم نے تمام اوپن مراکز بند کردیے ہیں اور ہم واضح اور بھرپور انتقام لیں گے اور اسکو مردانہ وار قبول بھی کریں گے۔

الکعبی نے کہا کہ کانٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے اور ہم ہر آن «عین‌الاسد«، «کی‌وان»، «التاجی»، «المطار»، «ساذر» کے اڈوں پر کو بغور ریکی کررہے ہیں۔

انکا کہنا کہ پارلیمنٹ نے قرارداد اور عوام نے مظاہروں میں امریکی انخلا کو مطالبہ کردیا اب ہم ذلت کے ساتھ انکو طاقت سے باہر کردیں گے۔

نُجَباء کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور گوریلا جنگ کے لیے تیار ہوچکے ہیں جو آخر تک جاری رہے گی۔

شیخ اکرم الکعبی کا کہنا تھا کہ اب ہم دفاعی حکمت عملی سے نکل کر آفنسیو حکمت عملی پر عمل کے لیے تیار ہے ، عراق سرزمین حسین بن علی علیه‌السلام اور باطل سے حق کی جنگ کی زمین ہے ہم امریکیوں کو نکال کر دم لیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ موت سے فرار چاہتے ہیں اور ہم شہادت کے طلبگار ۔ ہم یا شہید ہوں گے یا فاتح !

انہوں نے امریکہ فورس کو خطاب میں کہا کہ اپنی زمین پر لوٹ جاو ورنہ یاد رکھو ہم تمھاری شہ رگ سے بھی زیادہ تمھارے قریب ہیں اور ہر لمحہ تمھیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

شیخ اکرم الکعبی نے ٹرمپ معاملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پورے علاقے میں بد امنی امریکی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔

قابل ذکر ہے شہدائے مقاومت کے چہلم کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی جسمیں بڑی تعداد میں افیسران اور فوجی حکام شریک تھے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬