رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی امت عالمی کونسل نے اپنے ایک بیان میں جمہوریہ آذربایجان کے ایک عالم دین و مائدہ سایٹ کے سربراہ شیخ سردار حاجی حسنلی بابایف کی زندان سے رہائی پر مبارکباد پیش کی ۔
اس پیغام میں بیان ہوا ہے : آذربایجان کے حاکموں کو چاہیئے کہ ظلم و ستم کرنا چھوڑ دیں اور عالمی قانون کے مطابق باشندوں کے حقوق اور ان کی آزادی بیان و دین کا احترام کریں ۔
اسلامی امت عالمی کونسل وضاحت کی : تاریخ گواہ ہے کہ ظلم کبھی بھی باقی و ہمیشہ نہیں رہنے والا ہے اور ظالمین کی نابودی بہت جلد ہوگی ۔
اس پیغام میں لکھا گیا ہے : آذربائجان کے مشہور و معروف شیعہ و علماء کرام پر الزام لگانا اور ان پر سزا عاید کرنا اس ملک کی عوام تک حقیقی اسلام پہوچنے پر موانع کا سبب ہوتا ہے ۔ آذربائجان کے پر شخص کے قلب میں اسلام زندہ ہے اور آئندہ بھی زندہ رہے گا ۔
یہ کونسل تمام آزاد خواہ افراد، علماء و نجف اشرف و شہر مقدس قم کے حوزات علمیہ سے اپیل کرتا ہے کہ آذربائجان کے مظلوم شیعوں پر ہو رہے ظلم و ستم پر خاموشی اختیار نہ کریں اور اسلامی قوم کی حمایت ہر مسلمانوں کی گردن پر اسلامی ذمہ داری و واجب کفائی ہے ۔