27 February 2020 - 20:49
News ID: 442193
فونت
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنیادی صلاحتیں موجود ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنیادی صلاحتیں موجود ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنیادی صلاحتیں موجود ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی ادارہ صحت کے نمایندہ سمیت ایرانی محکمہ صحت کے حکام اور ملک میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے حصہ لیا تھا۔

اس اجلاس میں ایران میں کرونا وائرس کیخلاف مقابلے کرنے کے تازہ ترین اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کی بنیادی صلاحتیں موجود ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے ایران کی کارکردگی کوعلاقے اور دنیا کی ایک اعلی مثال قرار دے دیا۔

اس موقع پر ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے بھی کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی اور صحت سے متعلق بین الاقوامی قوانین پر ایران کی پابندی پر زور دیا۔

اس کے علاوہ اس بات پر زور دیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام تکنیکی صلاحتیں ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے غیر ملکی نمائندوں کو کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری سہولیات کی فہرست دے دیا کہ تا کہ وہ اگر چاہیں اس حوالے سے تعاون کریں۔

اس اجلاس میں شریک تمام اراکین نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلے کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬