03 March 2020 - 11:01
News ID: 442223
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف منظم یافتہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران صدیوں سے ہندوستان کا دوست رہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف منظم یافتہ تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتا ہے۔

محمد جواد ظریف نے ہندوستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ہندوستانی شہریوں کی خوشحالی کو یقینی بنائیں اور قتل و غارت گری کو جاری نہ رہنے دیں۔ اور معاملات کو آئین، گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی اداروں، یورپی ممالک، اہم شخصیات اور مسلمانوں نے ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مسلمان اقلیتوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے،انسانی حقوق کا احترام اور عالمی قوانین کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں اب تک مسلمانوں کے خلاف تشدد اور کشیدگی میں 46 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬