05 March 2020 - 19:11
News ID: 442241
فونت
ہندوستانی سپریم کورٹ نے سی اے اے پر جلد سماعت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز شہریت ترمیمی قانون، سی اے اے کے خلاف دائر عرضیوں پر سماعت جلد کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق کچھ عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کَپل سبل نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور جلدی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی۔

عدالت نے اس درخواست کے جواب میں کہا کہ سبری مالا معاملے میں خواتین کے حقوق بنام مذہبی روایت معاملے کی سماعت کے بعد اسے سنا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ آپ ہولی کی چھٹی کے بعد پھر تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کریں۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت اگلے ہفتے اپنا جواب داخل کر دے گی ۔

واضح رہے کہ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی ایک سو پچاس سے زائد عرضیاں سماعت کے لئے زیر التوا ہیں ۔ تمام عرضیوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬