‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2020 - 15:40
News ID: 442278
فونت
دور حاضر میں اطفال ملت کی اسکولی اور دیگر مصروفیات کے مدنظر ادارہ تنظیم المکاتب نے ۹ مارچ ۲۰۲۰ مطابق ۱۳ رجب ۱۴۴۱ یوم ولادت باب مدینۃ العلم حضرت امیرالمومنین علیہ السلام ـ ای مکتب کا آغاز کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی لکھنو سے رپورٹ کے مطابق، دور حاضر میں اطفال ملت کی اسکولی اور دیگر مصروفیات کے مدنظر ادارہ تنظیم المکاتب نے ۹ مارچ ۲۰۲۰ مطابق ۱۳ رجب ۱۴۴۱ یوم ولادت باب مدینۃ العلم حضرت امیرالمومنین علیہ السلام ـ ای مکتب کا آغاز کیا ۔

اس سلسلہ میں بانی تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں افتتاحیہ جلسہ منعقد ہوا، جسکا آغاز تلاوت قرآن کریم سے قاری تقی جعفری نے کیا، جس کے بعد شعراے کرام نے بارگاہ مدینۃالعلم میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

بعدہ سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب حجۃالاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے حضرت رسول اکرم صلی الہہ علیہ و آلہ کی مشہور حدیث انا مدینۃالعلم و علی بابھا کی تشریح کرتے ہوے حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی علمی سیرت پر روشنی ڈالی اور ای مکتب کی ضرورت اور افادیت کو بیان کرتے ہوے فرمایا دیہاتوں سے شہروں کی جانب مومنین کی ہجرت اور اسکولی مصروفیات وغیرہ کے پیش نظر بچوں کا مکتب تک نہ پہنچ پانے کے سبب اشد ضرورت تھی کہ کوی راہ حل تلاش کی جاے تا کہ ہمارے بچے دینی تعلیم سے محروم نہ رہیں ، اسی لئے ای مکتب کا خیال آیا اور الحمدللہ و لہ الشکر آج یہ کام ہوگیا اب بچہ کو مکتب نہیں جانا بلکہ مکتب خود گھر تک پہنچ گیا ، اب بچوں کو گھر بیٹھے دینی تعلیم دلوائیے وہ بھی اپنے پسندیدہ وقت پر، اردو اور انگریزی بولنے والے اساتذہ کے ذریعہ اردو، قرآن کریم کے ساتھ دینیات یعنی عقائد، احکام ، تاریخ، سیرت و اخلاق کی تعلیم دی جاے گی، تا کہ تعلیم پانے والا بچہ ایک اچھا مسلمان اور انسان بن سکے، مومنین کرام سے گذارش ہے کہ ای مکتب میں اپنے بچوں کو داخلہ دلائیں تا کہ دیندار سماج تشکیل پا سکے۔/۹۸۸/ن

تنظیم المکاتب نے کیا ای مکتب کا آغاز

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬