اقتدار کی منتقلی کی تیاری ہے اور شاہی خاندان کو پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی بھی محمد بن سلمان کو ناں کہنے کی جرات نہ کر سکے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادوں کی نظربندیوں سے ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہی خاندان کو واضح پیغام دیا ہے کہ ان کے بادشاہ بننے کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کرے۔
ذرائع کے مطابق اس کریک ڈائون میں اصل ہدف شاہ سلمان کے بھائی احمد بن عبدالعزیز تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اقتدار کی منتقلی کی تیاری ہے اور شاہی خاندان کو پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی بھی محمد بن سلمان کو ناں کہنے کی جرات نہ کر سکے۔
ایک سینئر غیرملکی ڈپلومیٹ کا کہنا تھا کہ شہزادوں کی نظربندیوں سے ملک کے تشخص کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔
اس سے قبل 2018ء میں جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور یمن میں جنگ کی وجہ سے سعودی حکومت پر عالمی سطح پر سخت تنقید ہوتی رہی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے