رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ ایت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ فسادات میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکام کو چاہئے کہ وہ عوام میں اختلاف پیدا کرنے کے تعلق سے امریکیوں کے تجزیوں پر غور کریں -
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے ہندوستان میں ماضی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو انگریزوں اور برطانوی حکومت کی شیطنت کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہا پسندوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ لوگوں کا قتل عام کریں، کیونکہ اس سے علاقے کی صورتحال مزید بحرانی ہوجائے گی -
ایت اللہ رئیسی نے ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام پر انسانی حقوق کے دعویدار اداروں کی خاموشی پر نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حالیہ تلخ واقعات کے بارے میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی اس تلخ حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ادارے انسانی حقوق کی پاسداری کرنے سے زیادہ سامراج کے سیاسی مفادات کے محافظ ہیں ۔/