‫‫کیٹیگری‬ :
11 March 2020 - 17:35
News ID: 442279
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی کی موافقت سے کورونا وائرس کے شکار افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنے والے مدافعان سلامت (طبی عملے) اس راہ میں جان دینے کی صورت میں شہید کے درجے پر فائز ہوں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کی موافقت سے کورونا وائرس کے شکار افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنے والے مدافعان سلامت (طبی عملے) اس راہ میں جان دینے کی صورت میں شہید کے درجے پر فائز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر سعید نمکی کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کورونا وائرس کا شکار بیماروں کا علاج کرنے اور انھیں اس وبا سے تحفظ فراہم کرنے کی راہ میں طبی عملے کے جاں بحق ہونے والوں کو شہدا میں شامل کرنے کی درخواست سے اتفاق کیا۔

ایران کے وزیر صحت نے رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مدافعان سلامت کو شہید خدمت شمار کرنے سے موافقت پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 8042 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 2371 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬