19 March 2020 - 20:59
News ID: 442340
فونت
تدروس ادہانوم:
عالمی ادارے صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قومی کیمپین کا منصوبہ ایک بڑا اقدام ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قومی کیمپین کا منصوبہ ایک بڑا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ویب سائٹ میں خود کی اطلاع دہندگی اور گھر والوں کے ذریعہ ایپ کا استعمال کرنے سے وباء پر قابو پانے میں بہت مدد ملے گی۔

ادہانوم نے کہا کہ جاپان، جرمنی اور چین نے ایرانی ضروریات کی فراہمی کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اب تک 17361 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 1135 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور 5710 افراد کا علاج بھی ہوچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 167 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد 200 ہزار کے قریب ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 6 ہزار کے لگ بھگ تک پہنچ گئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬