23 March 2020 - 21:07
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442366
فونت
حجت الاسلام محققی کے نام پیغام میں؛
اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے ذمہ دار نے رسا نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائرکٹر حجت الاسلام محمد مھدی محققی کو ارسال کردہ پیغام میں کرونا سے مقابلہ میں رسا نیوز ایجنسی کے اقدامات کو سراہا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے حوزات علمیہ کے ذمہ دار آیت الله علی رضا اعرافی نے نئے سال کی موقع پراپنے ارسال کردہ پیغام میں، حوزات علمیہ کے تخصصی نیوز سنٹر رسا نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائرکٹر حجت الاسلام محمد مھدی محققی اور ان کی ٹیم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کرونا سے مقابلے، اس کے خوف کو معاشرہ سے ختم کرنے اور امن و چین کی فضا ھموار کرنے میں اس حوزوی میڈیا کے کردار نیز اس میدان میں طلاب و علماء دین کی سرگرمیوں کو مناسب طریقہ سے منعکس کئے جانے کے حوالے سے رسا نیوز ایجنسی کے اقدامات کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائرکٹر حجت الاسلام محمد مھدی محققی کے نام آیت الله اعرافی کے پیغام میں نئے سال اور یوم بعثت مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی(ص) کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایا ہے : اپنا وظیفہ سمجھتا ہوں کہ آپ گرمی قدر اور اپ کی ٹیم کی تمام گراں قدر کوششوں اور خدمتوں نیز تمام متعہد میڈیا کہ جنہوں نے ایران کی عظیم ملت اور شھر قم کی شریف عوام کے ان کربناک اور تکلیف دہ ایام اور امتحان کی گھڑیوں میں خدمتیں انجام دی، شکریہ ادا کروں ۔

اپ اور اپ کی ٹیم و احباب ، دیگر میڈیا کے اہل کار، صحافی و رپورٹرس، رضاکار افراد، طلاب، علماء، عوامی فورس(بسیج) عوامی ٹیم و ملک کے ذمہ دار طبقے جنہوں نے اپنی فداکاری و استقامت کے ذریعہ اپنے کارنامہ میں ایک اور سنہرے صفحہ کا اضافہ کردیا، کی کامیابی و توفیقات میں مزید اضافہ کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں ۔

سختیاں ، رکاوٹیں اور تمام بلائیں اپ تمام عزیزوں اور اس سرزمین سے دور رہے۔ /۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین