رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرونا وائرس کے سبب پورے ملک میں جاری لاک ڈاون کے سبب غریب و نادار اور روز مرہ کے کمانے کھانے والے طبقہ ( hand to mouth) کو اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ملک میں اس طبقہ کی تعداد بھی زیادہ ہے۔
اس مشکل کو محسوس کرتے ہوئے سرزمین ھندوستان کی عظیم شخصیت اور عظیم تعلیمی مرکز تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والسملین سید صفی حیدر زیدی صاحب نے لاک ڈاون کے ابتدائی دنوں ہی میں بلا تفریق مذھب و ملت انسانیت کی خدمت کی آواز اٹھاتے ہوئے اہل ثروت اور مالدار طبقے سے اپیل کی تھی کہ "ہم علی (علیہ السلام) والے ہیں، مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں کوی بھوکا نہیں تھا۔ ہمیں اپنے اڑوس پڑوس کا خیال رکھنا چاہئیے ۔
انہوں نے اپنی اپیل میں تاکید کی تھی کہ خود مدد کریں اگر نہیں کر سکتے تو اطلاع دیں تا کہ اللہ نے جو وسائل عطا کئے ہیں ان کے ذریعہ یہ خدمت ہو سکے تا کہ ملک میں کوی بھوکا نہ رہے
حجت الاسلام و السملین زیدی کے اس اعلان کے بعد کچھ اہل خیر اور کمیٹیاں سرگرم عمل ہوئیں، بہت سے لوگوں نے مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ اور ادارہ تنظیم المکاتب سے رابطہ کیا تو وعدہ کے مطابق ان کی مدد کی گئی۔
ادارہ تنظیم المکاتب کے سربراہ نے متوجہ کرایا: مومنین کرام! امداد پانے والوں کا نام، نمبر اور فوٹو ظاہر کرنا احترام انسانیت، حرمت مومن کے منافی اور تحریک دینداری کے اصولوں کے خلاف ہے لہذا آپ کو صرف یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ آپ کے اپنے ادارہ تنظیم المکاتب سے اب تک ہزاروں لوگوں کی مدد کی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری ہے۔
واضح رہے یہ امداد صرف لکھنو شہر تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف صوبوں، شہروں، دیہاتوں تک پہنچای جا رہی ہے۔ جس طرح ادارہ تنظیم المکاتب نے قوم و ملت کی مدد سے پورے ملک میں بستی بستی قریہ قریہ دینی تعلیم کے چراغ روشن کئے اسی طرح آج قوم ہی کی مدد سے ضرورت مندوں کی امداد کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
یاد رہے "تنظیم المکاتب" ایشیاء کا ایک عظیم شیعہ مذہبی قومی ادارہ ہے جس کے بانی خطیب اعظم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ تھے اور جو 53 برس سے خدمات انجام دے رہا ہے۔/۹۸۸/ن
تنظیم المکاتب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والسملین سید صفی حیدر زیدی