02 April 2020 - 19:10
News ID: 442429
فونت
امریکہ کی نیشنل نرس یونین ان ان یو نے کورونا کی روک تھام کے لئے لازمی حفاظتی ساز و سامان کی کمی پر سخت تنقید کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل نرس یونین ان ان یو نے کورونا کی روک تھام کے لئے لازمی حفاظتی ساز و سامان کی کمی پر سخت تنقید کی ہے۔

امریکہ کی نیشنل نرس یونین یو ان ان کی سربراہ جین راس نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ مختلف اسپتالوں اور ایچ سی اے ہولڈنگ کے زیر نگرانی کام کرنے والی میڈیکل کمپنیوں کی نرسوں نے مناسب حفاظتی ساز و سامان کے بغیر کام کرنے کے لئے مجبور ہونے پر سخت شکوہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اچ سی اے ہولڈنگ کے اسپتالوں اور میڈیکل کمپنیوں میں کام کرنے والی نرسوں نے کام کرنے کے لئے مناسب حالات فراہم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تین اپریل سے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ کی نیشنل نرس یونین کی سربراہ جین راس نے نرسوں کی بعض شکایتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو استعمال شدہ ماسک سے دوبارہ استفادہ کرنے حتی مریضوں کے خوف زدہ ہونے کے بہانے ماسک استعمال نہ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے اور کورونا مریضوں سے رابطے میں رہنے والی نرسوں کو اس بات کی اطلاع نہیں دی جاتی کہ ان کا مریض کورونا وائرس میں مبتلاء ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ نیویارک کے ایک میڈیکل سینٹر میں کام کرنے والی نرسوں نے نامناسب حالات میں کام کرنے منجملہ ماسک کو دوبارہ استعمال کرنے پر مجبور کئے جانے کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

اس وقت امریکہ کی پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس پھیل چکاہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں دولاکھ پندرہ ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلاء ہو چکے ہیں جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ مریضوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬