29 June 2020 - 09:33
News ID: 443031
فونت
بیروت کے امام جمعہ :
بیروت کے امام جمعہ نے صحت ہدایات پر عمل کو شرعی وجوب اور لبنان کو اقتصادی مشکلات سے نکلنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پر اعتماد کرنے غیر قابل قبول جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل‌الله  نے لبنان میں کرونا مریض کے روز بروز اضافہ ہونے پر عوام سے صحت ادارے کے اصول کی زیادہ سے زیادہ رعایت کرنے کی تاکید کی ہے ۔

حجت الاسلام فضل الله  نے بیان کیا : کئی بار اعلان کیا ہے کہ صحت اصول کی پابندی دوسرے شرعی ، قومی ، انسانی و اخلاقی واجبات کی طرح ایک امر واجب ہے ۔ حکومت سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے صحت کے پروٹوکول کے نفاذ کے لئے ضروری مقدمات فراہم کریں ۔

انہوں نے لبنان کی معاشی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عوام کی معاشی مشکلات کی بنیاد ڈالز کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہوا ہے اور حکومتی حکام کی طرف سے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے اور کالا بازاری کو کنٹرول کرنے کا وعدہ محقق نہیں ہوا ہے اس لئے حکومت کو چاہیئے کہ اپنی ذمہ داری پر عمل کرے اور اس بحران کو مکمل طور سے ختم کرے ۔

بیروت کے امام جمعہ نے بیان کیا : معاشی بحران و اقتصادی دباو سبب ہوا ہے کہ زیادہ تر لوگ اپنی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور اگر حکومتی ادارے و حکام لوگوں کی معاشی مشکلات کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش نہیں کرے نگے اور ختم نہیں کر پائے نگے تو لوگوں میں نا فرمانی و عوامی بغاوت کا سامنا کرنا پڑے گا جو ملک کے ثبات و سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬