رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ امام مہدی کے مدیر و بانی حجت الاسلام سید اقتدار مہدی زیدی انتقال کرگے ہیں۔
جامعہ امام مہدی کے مدیر اپنی ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں حاصل کی اور دینی خدمات کے جذبہ نے ان کو اپنے وطن چھوڑنے پر مجبو کر دیا اور انہوں نے دینی تعلیم کے حصول میں لکھنو کا سفر کیا اور اس زمانہ کا مشہور تعلیمی مرکز جامعہ ناظمیہ میں اپنی تعلیم کے سلسلہ کو جاری رکھا ۔
مرحوم سید اقتدار مہدی زیدی مزید اعلی تعلیم کے حصول کے لئے در اہل بیت علیہم السلام پر خود کو پہوچایا اور حوزہ علمیہ قم میں حصول تعلیمات اہل بیت علیہم السلام میں مشغول ہوئے ۔
جامعہ امام مہدی کے مدیر ایران سے اعلی تعلیم حصول کرنے کے بعد اپنے وطن واپس ہوئے اور نشت علوم آل محمد ص میں مشغول ہو گئے اور اس سلسلہ میں انہوں نے ایک حوزہ علمیہ بنام جامعہ امام مہدی بنیاد ڈالی۔
مرحوم نے دین کی خدمت و نشر علوم آل محمد ص کے لئے اپنے فرزند کو بھی حوزہ علمیہ ایران میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجا ۔
خداند کریم پسمندگان ش خصوصا ان کے طالب علم فرزند حجت الاسلام سید عابس مہدی مقیم حوزہ علمیہ مشھد مقدس کو صبر جمیل عنایت کرے ۔