رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزات علمیہ کے تہذیب و تربیت بخش کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین محمد همتیان نے اس بیان کے ساتھ کہ کربلا کی پہلی خوبصورتی یہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک و قیام خداوند عالم کے محور پر تھا بیان کیا : خداوند عالم کی محبت امام حسین علیہ السلام کے پورے وجود میں سما چکا تھا اور ان کی تمام تحریک خداوند عالم کے لئے تھا ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ غیر خدائی امور اور ما سوی اللہ مادی ہیں بیان کیا : اگر یہ تمام عالم اور دوسرے تمام عالم بھی ایک انسان کے لئے ہو ، تب بھی یہ انسان سکون و اطمینان تک نہیں پہوچ سکتا اس کی وجہ ان امور کا محدود ہونا ہے ۔
حوزات علمیہ کے تہذیب و تربیت بخش کے مدیر نے وضاحت کی : زمین پر پائی جانی والی تمام موجودات فانی ہیں اور صرف خداوند عالم کا ذات ابدی و ہمیشگی ہے ؛ تمام موجودات کے مستقبل کا دار ومدار خداوند عالم پر ہے ، لیکن خداوند عالم کسی چیز کا محتاج نہیں ہے ۔
انہوں نے انسان کے زوال پذیر ہونے کو اس کے فان ہونے کا دلیل جانا ہے اور وضاحت کی : قرآن کریم انسان کو خطاب کر کے فرماتا ہے جو چیز بھی تمہارا مال ہے نابود ہونے والا ہے لیکن جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ خداوند عالم سے تعلق رکھتی ہے ۔