‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2013 - 14:40
News ID: 5196
فونت
ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے رکن:
رسا نیوزایجنسی - ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے امریکہ کو علاقے میں فرقہ واریت پھیلا نے اور مسلمانوں کو آپس لڑانے کا الزام دیا ۔
نوذر شفيعي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایرانی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ایک رکن نوذر شفیعی نے عالم اسلام کو امریکی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی ۔


نوذر شفیعی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں ہونیوالے دہشتگردانہ دھماکوں اور مسلمانوں کے خلاف سامراج کا سب سے بڑا ہتھکنڈا فرقہ واریت ہے جسے آج کل پاکستان ، افغانستان ، سعودی عرب ، بحرین اور شام میں مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔


 انہوں نے سامراج کی اس سازش پر مسلمانوں کی لاپرواہی کو دشمنوں کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا : اس سے سامراج کے مقابلے میں مسلمانوں کی صلاحیتوں اور توانائیوں کا زوال ہوگا۔
 

ایرانی پارلیمنٹ  میں خارجہ پالیسی کے رکن نےاسلامی مذاہب کے درمیان گفتگو کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتےہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں پیش قدم ہو کر ایران کے خلاف اہل سنت بھائیوں کو بدظن کرنے پر مبنی مغربی میڈیا کی تشہیراتی مہم کو ناکام بنا سکتا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬