حدادعادل :
رسا نیوز ایجنسی ـ ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے صدر نے استقلال، آزادی اور انقلاب اسلامی کے تحفظ کو قرآن مجید کی حفاظت میں مضمر جانا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی اھواز سے رپورٹ کے مطابق ، ایرانی پارلیمنٹ کے ثقافتی کمیشن کے صدر غلام علی حدادعادل نے آج صبح اھواز کے ایک تعلیمی مرکز میں تقریر کرتے ہوئے کیا : عراق کی تحمیلی جنگ میں کامیابی خدا وند عالم کے لطف اور اسلام کی برکت کی بناء پر تھی ، کل امام خمینی (رہ) اور آج قائد انقلاب اسلامی ھم لوگوں کو قرآن اور خدا کی طرف ھدایت کرتے ہیں ۔
ایرانی پارلیمنٹ میں تھران کے عوامی نمائندے نے وضاحت کی : ملتوں خصوصا اسلامی اقوام کے استقلال کے دشمن اپنے تشدد کے اظہار میں مختلف حربے استعمال کرتے ہیں کبھی قرآن جلاتے ہیں ، جو ھمارے لئے واضح پیغام ہے کہ اپنے دشمنوں سے نجات پانے کے لئے قرآن مجید سے تمسک ضروری ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی کے مشاور نے عراق کی طرف سے تحمیل کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جنگ کے زمانہ میں ایک طرف ساری دنیا اوردوسری جانب تنہا ایران اوران کا حامی خدا تھا جس نے ایران کو نجات دلاکر اسلامی انقلاب کی حفاظت کی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے