‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2013 - 15:10
News ID: 5197
فونت
شیعہ کشی میں شیعہ کشی کے خلاف؛
رسا نیوزایجنسی - پاکستان میں شیعوں کے مظلومانہ قتل عام کے خلاف 9 مارچ سنیچر کے روز پورا حوزہ علمیہ قم میں بند رہے گا اور مراجع عظام تقلید ، علما کرام ، حوزوی شخصتیں، طلاب و تمام اھل حوزہ، مسجد آعظم قم میں عظیم اعتراض آمیز اجتماع کریں گے ۔
حجت‌الاسلام علي مولائي کراچي بم بلاسٹ


 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق ، حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج صبح اپنے درس خارج فقہ  کے آغاز پر جو سیکڑوں علما و افاضل حوزہ کی موجودگی میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا، کراچی پاکستان میں شیعوں کے مظلومانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ۔


اس مرجع تقلید نے کراچی اور پورے پاکستان میں مسلسل شیعوں کے قتل کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا: اس قتل عام کے اعتراض میں مراجع تقلید عظام اور اھل حوزہ نے ارادہ کیا ہے کہ 9 مارچ سنیچر کے روز اپنے تمام دروس کی تعطیل کرکے مسجد آعظم قم میں عظیم اعترض آمیز اجتماع کریں گے ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ اس عظیم اعترض آمیز اجتماع میں تمام اھل حوزہ اور طلاب کو شرکت کی تاکید کرتے ہوئے اھل میڈیا سے تاکید کی : اس اجتماع کو مکمل طور پر نشر کرنے میں کوشاں ہوں ۔


اس مرجع تقلید نے پاکستانی شھریوں کی امنیت فراھم کرنے میں پاکستان گورمنٹ کی ناتوانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: اگرموجودہ حکمراں شھریوں کی امنیت تامین کرنے کی صلاحیتیں نہیں رکھتے تو کنارہ کشی اختیار کریں اور لائق افراد کو جاگزیں ہونے دیں ۔


نیز حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلامی جمھوریہ ایران کی حکومت سے درخواست کی کہ اپنے اعتراضات سے پاکستان حکومت کو بخوبی آگاہ کریں ۔
 

دوسری جانب طالبات کے حوزات علمیہ نے بھی پاکستان میں شیعہ کشی کے خلاف 9 مارچ سنیچر کے دن پورے ملک کے حوزات علمیہ کے بند رہنے کی خبر کی دی ہے ۔
 

طالبات کے حوزات علمیہ میں رابطہ عامہ کے ذمہ دار حجت‌الاسلام علی مولائی نے تاکید کی: پورے ایران کے حوزات علمیہ کی طالبات مختلف اجتماعات میں شرکت کرکے پاکستان میں شیعہ کشی کے خلاف اپنے اعتراض کا اعلان کریں گی ۔


انہوں ںے پاکستانی حکومت کو شیعہ کشی کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا: پاکستان حکومت تمام مذاھب کے ماننے والوں کی امنیت فراھم کرنے کی ذمہ دار ہے ، نیز غیرانسانی اعمال اور جنایتوں کے انجام دینے والوں کے خلاف فی الفور سخت ایکشن لے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬