‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2013 - 16:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5304
فونت
رسا نیوزایجنسی – بحرین اپوزیشن گروپ نے سعودی فوجیوں کے نئے دستہ کو بحرین پہنچنے سے باخبر کیا ۔
بحرين


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں حکومت مخالف، انقلابی گروہوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے اسلحے اور ٹینکوں سے لیس نئے اور تازہ دم دستے سعودی عرب اور بحرین کو آپس میں ملانے والے واحد راستے سے بحریں میں داخل ہو گئے ہیں.


 اس رپورٹ کے مطابق، یہ دستے فارمولا ون گرینڈ پرکس نامی ریسنگ ایونٹ کی حفاظت کے لئے بلائے گئے ہیں .


 دوسری جانب ملک میں بڑے پیمانے پر اس ایونٹ کی مخالفت میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں، گذشتہ روز بحرین کے دارالحکومت منامہ میں مظاہرے اسوقت جھڑپوں میں بدل گئے جب پولیس نے مظاہرین پر حملہ کردیا اور ان پر آنسو گیس پھینکی گئی.


 بحرین میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حکومت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مظاہرین حکومت کی تبدیلی اور اپنے جائز حقوق کے لئے بڑے پیمانے پر آواز اٹھا رہے ہیں.
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬