02 May 2013 - 12:32
News ID: 5340
فونت
اسلامی تحریک پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ تحریک پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر نے انتخابی امیدواروں پر آئے روز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ نے انتخابی امیدواروں پر آئے روز حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی سمیت ملک بھر میں انتخابی امیدواروں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بدھ کو اپنے مذمتی بیان انہوں نے کہا : ملک میں امن وامان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور نگران حکومت کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا : 2013ء کے انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس لئے نگران حکومت انتخابی امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا : آئے روز دہشت گردی کے واقعات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔

سید وزارت حسین نقوی نے کہا : پرامن انتخابات کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسا ماحول بنایا جائے تا کہ 11مئی کو زیادہ سے زیادہ عوام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

انہوں نے خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور سندھ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے اقدامات میں بہتری لائیں تاکہ عوام کے تحفظات دو ر ہوسکیں ۔

اس موقع پر حسین نقوی نے نیشنل پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر ہونیوالے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ابراہیم جتوئی سمیت دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬