‫‫کیٹیگری‬ :
29 June 2013 - 18:09
News ID: 5591
فونت
سید علی فضل الله:
رسا نیوز ایجنسی - حاره حریک بیروت لبنان کے امام جمعہ نے کہا: اسلام نما اور منحرف کچھ لوگ اسلام کا چہرہ خراب کرنے میں مصروف ہیں ۔
حجت الاسلام فضل الله


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حاره حریک بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو مسجد مسجد امامین حسنین (ع) حاره حریک بیروت لبنان میں منعقد ہوا، تکفیری گروہ کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا : اگر غیر مسلم مفکروں کی باتوں پر ھم غور کریں تو ھمیں ملے گا کہ ان کے نزدیک اسلام نہایت سلجھا ہوا اور حَسین دِین ہے ، لھذا سچے اور صحیح دین اسلام سے دنیا کو روشناس کرانا امت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: افسوس بعض مسلمان نما افراد اسلام کے زیر پرچم اور رسول الله (ص) کے نام نامی کی آڑ میں مختلف قسموں کی جنایتوں میں مصروف ہیں، قتل، ذبح ، بلاسٹ، آدم خوری ، زیادتیاں اورغارت کرتے پھرتے ہیں کہ اسلام ایسے افراد سے دوری اپناتا ہے ۔


حجت الاسلام فضل الله نے مزید کہا: یہ مسلمان نما افراد عالمی استکبار کے راستہ پر گامزن ہیں اور ان کی خوشنودی ان کا مقصد ہے  ۔


انہوں نے اپنے خطبہ میں عراق کے مسائل کی جانب اشارہ کیا اور کہا: افسوس ھر روز بم بلاسٹ کے سبب عراق کے مختلف علاقہ بحران شکار ہیں، عراق کے دشمن اس ملک کا تجزیہ چاھتے ہیں ۔


حاره حریک بیروت لبنان کے امام جمعہ نے لبنان کے صیدا علاقہ میں فتنہ کی شکست کی جانب اشارہ کیا اور کہا: بعض فتنہ طلب افراد نے ملت لبنان کا خون ہلال جانا اور فوج کی ایک ٹکڑٰی کو شھادت کے گھاٹ اتاردیا ۔


حجت الاسلام فضل الله نے آخر میں علاقہ کے مسلمانوں خصوصا لبنان کے لوگوں سے درخواست کی کہ مسلکی اور مذھبی فتنہ پروری سے ہوشیار رہیں اور ھرگز اس جال میں نہ پھنسیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬