14 August 2013 - 15:00
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 5805
فونت
رسا نیوز ایجنسی – برسوں کوشش و تلاش کے بعد نوئیڈا یوپی میں زیر تعمیر مسجد ایس ڈی ایم کے خود ساختہ حکم سے منھدم کردی گئی ۔
مسجد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائب ضلع مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) درگا شکتی ناگپال نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے نوئیڈا میں زیر تعمیر مسجد منھدم کرادی ۔


کاول پور کے پردھان محمد شفیق نے یہ کہتے ہوئے کہ ایس ڈی ایم درگا شکتی ناگپال کے مسجد گرانے سے علاقہ کا ماحول متشنج ہوگیا کہا: تقریبا ایک سال تک چندہ جمع کرنے کے بعد پرتی کی زمین پر زیر تعمیر مسجد کو لے کر کہیں کوئی تنازعہ نہیں تھا اور 10- 10 فٹ اس مسجد کی دیوار بھی اٹھا دی گئی تھی ۔


انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس علاقہ میں شدت سے مسجد کی ضرورت تھی اور اسی بناء پر اس مسجد کی تعمیر میں مسلم کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں نے مدد کی تھی کہا: اس ادھوری مسجد میں نماز پنجگانہ اور ماہ مبارک رمضان میں تراویح فریضہ ادا کیا جارہا تھا ۔


محمد شفیق نے کہا: ربو پورا کے تھانہ انچارج ا جے پال نے 26 جولائی کی شب مسجد میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں سے مسجد کا مائیک نکالنے کا حکم دیا کہ مسجد کی تعمیر غیر قانونی ہے اور اسے گرایا جائے گا ۔

 

انہوں نے مزید کہا: ایک روز نائب ضلع مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) درگا شکتی ناگپال نے خود سرانہ طور پر پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے کاول پور کی مسجد گرادی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬