‫‫کیٹیگری‬ :
03 September 2013 - 14:17
News ID: 5871
فونت
پورے عقیدت کیساتھ دنیا میں؛
رسا نیوز ایجنسی – 25 شوال یوم شھادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر پورے ایران میں صادق آل محمدؑ کا سوگ منایا گیا ۔
شھادت امام جعفر صادق کے روز مراجع ماتمي جلوس ميں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 25 شوال یوم شھادت فرزند رسول(ص) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف گوشہ میں مجلس و ماتم کا سماں رہا  ۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے کی مسجدوں، امام بارگاہوں، مقدس مقامات نیز علماء و مراجع کرام کے دولتکدوں میں مجلس برپا کی گئیں ۔


مشہد مقدس میں امام ھشتم حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور شھر قم میں حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے روضہ پر لاکھوں عزاداوں نے حاضری دی اور انہیں ان کے جد کا پرسہ دیا ۔


شھادت امام جعفر صادق علیہ السلام کے دن شھر قم کے مراجع تقلید میں سے ایت اللہ وحید خراسانی اور ایت اللہ صافی گلپائگانی نے ماتمی دستہ کی ہمراہی کی اور اپنے گھر سے حرم مطھر حضرت معصومہ قم تک پا پیادہ ماتمی دستہ کے ساتھ ساتھ چلے ۔


دوسری جانب عراق کے شھر نجف اشرف، کربلائے معلی ، کاظمین اور سامرا کے روضہ ہائے اقدس میں لاکھوں افراد نے زیارت کا شرف حاصل کیا اور اس امام ششم کی مجلس برپا کی ۔


ھندوستان کے شھر لکھنو اور حیدر اباد کے شیعوں نے اس شھر کی امام بارگاہوں میں اپ کے سوگ میں مجلسیں منعقد کی اور ماتمی دستہ نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ۔


واضح رہے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کو شیخ الائمہ کہا جاتا ہے اپ نے اپنے والد ماجد حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے ہمراہ مدینہ منورہ میں اس زمانے کا سب سے بڑا علمی مرکز قائم کیا، جہاں سنی ائمہ اربعہ نے بھی تحصیل علم کیا ۔


وقت کے ظالم عباسی حکمران منصور دانیقی نے آپ کو 25 شوال سن 148 هجری قمری کو 65 سال کی عمر میں زہر دغا سے شہید کیا ، اپ کو مدینہ کے مشھور قبرستان جنت البقیع میں دفن کیا گیا جسے منحرف گروہ وھابیوں نے اٹھ شوال سن 1344 هجری قمری کو منھدم کردیا  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬