سيد ساجد علي نقوي :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا : خانوادہ رسالت (ص) ہر فرد کے لئے اسوہ اور سيرت و تعليمات رہتي دنيا تک کي انسانيت کے لئے مينارہ نور ہيں اور امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپنے زمانے ميں دين حق کي نشر و اشاعت کے لئے اس راستے ميں مصائب و مشکلات جھيلنے کے باوجود اپني جدوجہد جاري رکھي اور متلاشيان حق کي ہدايت و رہنمائي کاعظيم فريضہ انجام ديتے رہے ہيں ?
رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کہا : خانوادہ رسالت (ص) ہر فرد کے لئے اسوہ اور سيرت و تعليمات رہتي دنيا تک کي انسانيت کے لئے مينارہ نور ہيں اور امام جعفر صادق عليہ السلام نے اپنے زمانے ميں دين حق کي نشر و اشاعت کے لئے اس راستے ميں مصائب و مشکلات جھيلنے کے باوجود اپني جدوجہد جاري رکھي اور متلاشيان حق کي ہدايت و رہنمائي کاعظيم فريضہ انجام ديتے رہے ہيں ?
چھٹے امام جعفر صادق عليہ السلام کے يوم شہادت پر اپنے پيغام ميں حج? الاسلام ساجد نقوي نے مزيد کہا : امام جعفر صادق عليہ السلام نے دين مبين اسلام کے فقہي امور کو عوام الناس تک پہنچانے ميں جو گرانقدر خدمات انجام ديں اس کي نظير نہيں ملتي? يہي وجہ ہے کہ ان کے دروس ميں شريک شاگردان کي تعداد ہزاروں ميں ہوتي اور علوم و فنون سے بہرہ ور ہوتي? انساني زندگي کے مختلف پہلوئوں سے متعلق علوم پر دسترس رکھنے والے ماہرين نے درحقيقت درس امام جعفر صادق عليہ السلام سے ہدايت و رہنمائي حاصل کي?
حج? الاسلام نقوي نے يہ بات کي تاکيد کرت ہوئے کہا : دور حاضر کے جديد علوم و فنون کے حصول ميں مگن افراد اور عصري تقاضوں کو مدنظر رکھنے والے افراد کے لئے امام جعفر صادق عليہ السلام کي سيرت و تعليمات اور تبليغات ايک يونيورسٹي کي حيثيت رکھتي ہيں اور صدياں گزرنے کے باوجود آج کے دور کا انسان اور خاص طور پر مسلمان اپني دنيوي و اخروي فلاح اور نجات کے لئے امام جعفر صادق عليہ السلام کي زندگي کو مشعل راہ بناکر اپني نجات کا سامان فراہم کرسکتا ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے