حجت الاسلام سيد ساجد نقوي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ہفتہ وحدت کے اختتام پر اپنے خصوصي پيغام ميں تاکيد کي سنت رسول خدا اورامام جعفر صادق کي سيرت کو مشعل راہ بناکر امت اسلاميہ اپني بدحالي پرقابو پاسکتي ہے ?
رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي ہفتہ وحدت کے اختتام پر اپنے خصوصي پيغام ميں کہا : خاتم المرسلين اور اہل بيت اطہارعليھم السلام کي پاکيزہ اور برگذيدہ ہستياں عالم بشريت کے لئے نجات اور ہدايت کا پيغام لائيں?
اس پيغام ميں ذکر ہوا ہے : پيغمبر گرامي کي آمد کا مقصد دنيا کو تاريکيوں کي گہرائي سے نکال کر نور کي بلنديوں تک پہنچانا تھا يہي وجہ ہے کہ سرور کائنات کي تبليغ اور جدوجہد سے آج اسلام ايک ايسا دين بن کر سامنے ہے کہ جو ہر شخص ہر طبقے اور ہر معاشرے کو زوال سے نکال کر کمال کي منزل تک پہنچا سکتا ہے ?
انہوں نے ميلاد النبي اور ولاد ت امام جعفر صادق عليہما السلام کي مناسبت اور 2 تا 17 ربيع الاول ، ہفتہ وحدت کے اختتام پرامت مسلمہ کو مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا :امام الانبياء حضرت رسول خدا کي سنت اقدس اور منبع علم و حلم حضرت امام جعفر صادق کي سيرت و کردار کو مشعل راہ بناکر اسلام کے مشترکات کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ اپني بدحالي پر قابو پاسکتي ہي?پيغمبر گرامي نے قرآن کريم ، احاديث اور اسلامي تعليمات کي شکل ميں نطريہ و عقيدہ اور اپني سيرت عاليہ کي شکل ميں عملکا جو بہترين اثاثہ امت مسلمہ بلکہ عالم انسانيت کے لئے چھوڑا ہے اس سے صحيصح استفادہ کرکے حقيقي معنوں ميں دنيوي و اخروي نجات حاصل کي جاسکتي ہے ?
حجت الاسلام ساجد نقوي نے کہا کہ بدقسمتي سے آج امت مسلمہ سيرت نبوي اور تعليمات اہل بيت اطہارپر عمل طور پر عمل پيرا نہيں ہے اور ذاتي و اجتماعي سطح پر مختلف برائيوں ، گناہوں، کوتاہيوں اور انتشار و افتراق کا شکار ہے جس کي وجہ سے تسلسل کے ساتھ اسلام دشمن قوتيں مسلمانوں کو تختہ مشق بنارہي ہے اور دنيا کے ہر حصے ميں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہيں?
انہوں نے اس بات زور ديتے ہوئے کہ عالم اسلام کے داخلي و خارجي مسائل کا واحد حل سيرت پيغمبر گرامي سے صحيح استفادہ اور اتحاد و وحدت ميں مضمر ہے کہا : مسلمان باہمي محبت و رواداري کو فروغ ديں، نفرتوں ، بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کريں ، فروعي مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دينے سے گريز کريں اور مشترکات پر جمع ہوکروحدت کا عملي مظاہرہ کريں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے