12 October 2013 - 15:19
News ID: 6051
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف واحدی نے گزشتہ روز لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ہونیوالے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے اپنے ارسال کردہ مذ٘متی بیان میں کہا: ایک ہی روز میں چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دہشتگردی کے واقعات لمحہ فکریہ اور پاکستانی انتظامیہ کے منھ پر زوردار تھپڑ ہیں ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو حکومت کیلئے چیلنج  جانا اور کہا: حکومت دہشت گردی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، دہشت گرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں، ذمہ دار ادارے اپنے آئینی و قانونی فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ کراچی سے خیبر پختونخواہ اور کوئٹہ سے گلگت تک پورا ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے بیان کیا: دن دہاڑے دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیاں کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر پولیس و دیگر ادارے ہاتھ پے ہاتھ دھرے سب حالات کو معمول پر ہونے کا راگ الاپتے رہتے ہیں ۔


حجت الاسلام واحدی نے ملک میں دہشت گردوں کی ازادی کو حکومت کیلئے کھلا چیلنج بتایا اور کہا: عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے مگراس ذمہ داری کو بطور احسن نہیں نبھایا جارہاہے۔


انہوں نے اخر میں دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور واقعات میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬