‫‫کیٹیگری‬ :
18 January 2014 - 15:45
News ID: 6340
فونت
حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی:
رسا نیوز ایجنسی – تہران کے امام جمعہ نے اس ہفتہ نماز کے خطبہ میں مشترکات کو اسلامی دنیا کے اتحاد کے ضمانت قرار دیا ۔
آيت اللہ کاظم صديقي

 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں جو لاکھوں نمازیوں شرکت میں منعقد ہوئی جنیوا سمھجوتہ کو ملت اسلامیہ کی عظمت کا بیانگر جانا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کا سبب کمزور پوزیشن نہیں ہے اور یہ سمجھوتہ گروپ پانچ جمع ایک کی صداقت کی کسوٹی اور اسلامی  دنیا کی عظمت و سربلندی کے لۓ ایک ٹیکٹک ہے کہا: ایران کی ثابت قدم ملت نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد تمام خطرات اور چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کردیا ہے۔


حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے ایرانی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی : ملت ایران کبھی بھی کسی کی دھکمیوں میں نہیں آئے گی اور نہ ہی کوئی منہ زوری قبول کرے گی۔


انہوں نے ایران کی ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: وہ مذاکرات کے دوران پوری احتیاط سے کام لے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائنز اور مفادات کا تحفظ کرے ۔


خطیب نماز جمعہ تہران نے آئندہ دنوں میں جنیوا سمجھوتے پر عملدرآمد کے آغاز کی جانب اشارہ کیا اور کہا : جینوا سمجھوتے پر عملدرآمد ہونا مغربی دنیا اور امریکیوں کی صداقت کی نشانی ہوگی ۔


انہوں  نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے حالیہ دورے کے دوران حزب اللہ لبنان کے سینئر کمانڈر شہید عماد مغنیہ کے مزار پر حاضری کو بھی سراہا اور کہا : سامراجی دنیا اور اسرائیل کے خلاف لبنان کی استقامت اسلامی دنیا اور انسانیت کے لۓ باعث فخر ہے۔


تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ حزب اللہ لبنان سب سے پہلا ایسا گروہ  ہے جس نے اسرائیل کے ناقبل شکست ہونے کا طلسم توڑ دیا اور استقامت کا اعجاز ساری دنیا پر واضح کردیا کہا: حزب اللہ سامراجیت اور عالمی استکبار کے مقابل استقامت کا نام ہے جو دنیا کے مظلوموں کو ظالم کے مقابل قیام کا عملی درس دیتا ہے ۔


انہوں نے حزب اللہ کے رہنماؤں کے قتل اور صبرا و شتیلا میں صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایریل شیرون کے مظالم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یورپی حکام کی جانب سے اس ظالم کی موت پر کئے جانے والے اظہار تعزیت پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا : اب وقت آگیا ہے کہ یورپ کے لوگ بیدار ہوجائیں اور جان لیں کہ ان کے رہنما کس طرح کے گروہوں اور عناصر کی حمایت کرتے ہیں۔


حجت الاسلام والمسلمین صدیقی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مشترکات کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی ضمانت قرار دیا اور کہا : سارے مسلمان خدائے واحد ، پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) اور آپ کے ابدی معجزے کے طور پر قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬