رسا نیوز ایجنسی ـ مصر کے وزیر اوقاف نے اس ملک میں تکفیری و شدت پسندی سے مقابلہ کے لئے سب سے پہلے مرکز کا افتتاح کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ نے گذشتہ روز تکفیری و شدت پسند فکر سے مقابلہ کرنے کے لئے سب سے پہلا اعتدال پسندی اور رواداری سینٹر کا اس ملک میں افتتاح کیا ۔
انہوں نے اس تقریب میں بیان کیا : اعتدال پسندی اور رواداری سینٹر اسلامی امور میں مجلس اعلی اسلامی کے ترجمعہ ، مطبوعات اور آثار کی اشاعت کرے گی ۔
محمد جمعه نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کی : یہ سینٹر اسی طرح الازہر یونیورسیٹی کے اعتدال پسندانہ موقف کو فروغ دینے میں فعالیت انجام دے گی ۔
انہوں نے تاکید کی : اعتدال پسندی اور رواداری سینٹر تکفیری و شدت پسند فکر سے مقابلہ میں خاص توجہ دیگی ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے