10 April 2014 - 15:58
News ID: 6617
فونت
ایک وہابی ملا کی گروہ داعش سے درخواست:
رسا نیوز ایجنسی – ایک وہابی مبلغ نے دھشت گرد گروہ داعش سے مطالبہ کیا کہ عراق کے جنوبی علاقہ میں رہنے والوں کے لئے آب فرات بند کردو تاکہ شیعہ پیاس سے دم توڑ دیں ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مرکزی اور جنوبی علاقہ میں رہنے والوں کے لئے دھشت گرد گروہ داعش کی ہاتھوں آب فرات بند کئے جانے کے بعد وہابی ملاوں نے شیعت کے خلاف آگ اگلنا شروع کردیا ۔


اس فتنہ پررور وہابی ملا شیخ طه الدلیمی نے شیعوں کے قتل عام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: موجودہ انقلاب شیعوں کے خلاف سنیوں کا انقلاب ہے اور اگر آب فرات بند کردیا جائے تو یقینا جنوب عراق میں موجود تین چوتھائی شیعہ مرجائیں گے ۔


انہوں نے مزید کہا: داعش اپنے نظریہ کو جامعہ عمل پہنائے تاکہ شیعہ پیاس سے مرجائیں ۔ 


الدلیمی وہ فتنہ پررور ملا ہے جو نہ فقط شیعوں کے قتل عام کی تاکید کرتے ہے بلکہ عراقی حکومت کے خلاف مسلح جنگ کرنے والے مخالف سنیوں کو بھی واجب القتل جانتا ہے ۔ 


وصال اور صفا جیسے وہانی چائنلز نے شیعوں کے خلاف اپنی نشریات میں دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں جنوب عراق کی عوام پر آب فرات بند کئے جانے کو تحسین بر انگیز بیان کیا ۔


عراقی سنی علماء کونسل کے سربراہ شیخ خالد الملا نے گروہ داعش کے اس اقدام پر سخت ردعمل کا اظھار کرتے ہوئے عراق سے دھشت گرد گروہوں کو مار بھاگنے کا مطالبہ کیا ۔ 
 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬