11 August 2014 - 10:04
News ID: 7128
فونت
سعودی عرب کے بادشاہ کو ایک خط بھیج کر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان شیعہ اسلامی اعلی کونسل کے صدر نے سعودی عرب کے بادشاہ کو اپنے ایک خط میں سعودی عرب کے ایک شیعہ عالم دین کے پھانسی کی سزا کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان شیعہ اسلامی اعلی کونسل کے صدر آیت الله عبدالامیر قبلان نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبدالله کو ایک خط بھیج کر آیت الله نمر باقر النمر کے لئے عمومی معافی کا حکم صادر کرنے کی اپیل کی ہے ۔
انہوں نے اس خط میں وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ کی طرف سے آیت الله نمر کو رہا کرنا مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے جذبے اور تعاون کو فروغ دینے اور اسلامی دنیا میں محبت اور دوستی کا ماحول پیدا ہونے میں اثر انداز ہوگا ۔
آیت الله قبلان نے سعودی عرب کے اس عالم دین کی رہائی کو گفت و گو و مشورہ کے ذریعہ مسلمانوں کی مشکلات حل کرنے کی شروعات جانا ہے اور کہا : موجودہ زمانہ کے حالات خطرناک ہونے کی طرف توجہ کرتے ہوئے اور خطے میں بے شمار مشکلات و بحران کو پایا جانا جو مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے لئے خطرہ ہو چکا ہے ، حکومتوں کو چاہیئے کہ موجودہ ماحول کو کشیدہ بنانے سے پرہیز کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ آل سعود حکومت نے آیت الله نمر کو مذہبی فتنہ ، فراری مجرموں کے ساتھ میڈینگ کرنے ، شہریوں اور پلیس کے لوگوں کے قتل کی ترویج کرنے اور مساجد کی تباہی اور ملک کے تمام امور میں مداخلت کی بے بنیاد تہمت لگا کر پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬