28 August 2014 - 12:09
News ID: 7196
فونت
ڈاکٹر طاہرالقادری :
رسا نیوز ایجنسی ـ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور حکومتی وفد کے درمیان جاری مذاکرات اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں اور حکومتی وفد بغیر کسی نتیجہ کے واپس روانہ ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور حکومتی وفد کے درمیان جاری مذاکرات اپنے اختتام کو پہنچ گئے ہیں اور حکومتی وفد بغیر کسی نتیجہ کے واپس روانہ ہوگئے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا : مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا کل یومِ انقلاب ہوگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کا ان کی ذاتی حیثیت میں شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وزیراعظم اور حکومت کلی طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی : حکومتی کمیٹی نے ہم سے بارہا وقت مانگا اور ہم دیتے رہے لیکن وہ کسی نتیجے پر نہیں پہنچ پائے، ہم نے حکومت سے دو مطالبے کئے تھے کہ سانحہ ماڈل ٹاوٗن کے کیس نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور شہباز شریف استعفٰی دیں، اس کے بعد ہی مزید شرائط پر گفتگو ہوسکے گی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ: مسلم لیگ نون کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے، ہم نے وفد سے کہا تھا آدھے گھنٹے بعد اگر حکومت کا جواب نہ ہو تو دوبارہ واپس نہ آئیں۔
انہوں نے اعلان کیا : حکومت سے مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، ہم نے امن اور جمہوریت کو آخری حد تک موقع دیا لیکن حکمرانوں کی نیت میں عوام کو عدل دینا نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔ لہذا مذاکرات کا دروازہ بند ہوگیا ہے اور ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے میں حق بجانب ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا :جو لوگ آنا چاہیں آجائیں، آج یوم انقلاب ہوگا، عوام کو زیادہ نہیں بیٹھنا پڑے گا، آج حکمرانوں کا فیصلہ عوام کریں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬