رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار عوامی فوج نے یمن کے سابق فراری و مستعفی صدر جمہور «عبد ربه منصور هادی» کے وفادار عسکری پسند کے ساتھ شدید تنازعہ کے بعد ان کے باغی عناصر کو یمن کے جنوبی غرب کے «الضباب» اسٹراٹیجیک علاقہ سے بھگانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ حالانکہ منصور ھادی کی حامی عسکریت پسند فوج کا کہنا ہے کہ ہماری یہ عقب نشینی اسٹراٹیجیک ٹیکٹیک اور فوجی وسائل کی کمی کی وجہ سے تھی ۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فوج کے ساتھ منصور ھادی حامی عسکری پسند فوج کے درمیان الضارب علاقہ میں ہوئے تنازعہ میں دونوں طرف سے تقریبا دس لوگ زخمی و جان بحق ہوئے ہیں ۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ ایک محلی ذرایع کے بیان کے مطابق سعودی عرب کی فضائی طیارہ مسلسل طور پر صوبہ «شبوه» کے علاقہ میں انصار اللہ کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہے ۔
المسیرہ خبری نیوز ایجنسی نے بھی سعودی عرب کی طرف سے صوبہ الحدیدہ کے «بیت الفقیه» علاقہ میں سعودی عرب کے جنگی طیارہ کےحملہ کی خبر دی ہے ۔