رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بیت الحرام میں ایک کرین کے گرنے کے نتیجے میں ایک سو سات زائر جاں بحق اور دوسو اڑتیس زخمی ہوئے ہیں ۔
اس سے قبل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ستاسی اور زخمیوں کی تعداد ایک سواسی بتائی گئی تھی- یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام پانچ بج کر دس منٹ پر پیش آیا اور حادثے کی جگہ پر بیس سے تیس ہزار کے قریب عازمین حج موجود تھے۔ اس حادثے کے وقت مکہ مکرمہ میں تیز آندھی اور طوفانی بارش ہو رہی تھی۔ سعودی میڈیہ نے اس حادثہ کی علت طوفان بتایا ہے ۔
ایران کے محکمہ حج و اوقاف نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ایرانی جاں بحق اور کم سے کم پچیس زخمی ہوئے ہیں ۔
قابل بیان ہے : مکہ مکرمہ کرین حادثے میں زخمی چھ پاکستانیوں کی حالت تشویشناک ہے، باون زخمی شہر کے مخلتف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
عازمین کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور میں کال سینٹر قائم کر دیا گیا، مسجد الحرام میں پیش آنے والے دلخراش واقعے میں باون پاکستانی بھی زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے ۔
تاہم اب تک کسی پاکستانی کے شہید ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، حادثے میں زخمی مزید درجنوں پاکستانی بھی مکہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
دوسری جانب عازمین حج کے اہلخانہ کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور میں ہنگامی کال سینٹرقائم کردیا گیا ہے، معلومات کیلئے042111725425 پررابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
اسی طرح ہندوستان کے حجاج کے اہل خانہ اپنے رشتہ داروں کی خبر اس نمر 00966543891481 سے حاصل کر سکتے ہیں ۔