تحریک جہاد اسلامی کے رہنما:
رسا نیوز ایجنسی - تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئررہنما نے سانحہ مِنٰی میں ھزاروں حجاج کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: سانحہ مِنٰی، ادارہ حج میں آل سعود کی نااہلی کا عکاس ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئررہنما عبدالله الشامی نے قدسنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے سانحہ مِنٰی کو حج کے ادارہ کرنے میں آل سعود کی نااہلی کا عکاس جانا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سانحہ منی سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ آل سعود کے حکام حج کے انتظامات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے کہا: سانحہ مِنٰی ، آل سعود کی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا۔
دوسری جانب لبنان کے ممتاز عالم دین غازی حنینہ نے بھی اس بات کو بیان کرتے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب کے حکام کی بدانتظامی کی وجہ سے حجاج کے لئے ناخوشگوار حادثہ پیش آیا ہے کہا: اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بدانتظامی کی بنا پر آل سعود سے باز پرس کرے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے