07 November 2017 - 23:17
آیت الله مکارم شیرازی نے بیان کیا ؛

دشمن کے حملہ سے مقابلہ کے لئے عظیم اسلامی ثقافت سے استفادہ کی ضرورت ہے

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ دشمن کے حملہ کے مقابلہ میں اسلام کی عظیم ثقافت جیسے اربعین ، عاشورہ اور اس طرح کی ثقافت سے استفادہ کیا جائے بیان کیا : دشمن کی کوشش ہے کہ بنیادی عقیدے پر شبہہ و اعتراض کر کے بدکاری کو فروغ دے تا کہ اخلاقی بنیاد کو متزلزل کی جا سکے ۔
06 November 2017 - 16:27

زائرین پر مظالم کا ٹریک ریکارڈ

جب یہ تحریک لکھی جا رہی ہے تو اسوقت بھی کوئٹہ میں گورنر ہاوس کے سامنے زائرین کانوائے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے بیان داغ دیا ہے کہ زائرین کوئٹہ نہ آئیں۔ اس غیر ذمہ دارانہ بیان پر ہم انہیں کہیں گے کہ وہ ایک سابق وزیراعلٰی بلوچستان کا حشر نہ بھولیں۔ ہماری وزارت مذہبی امور اور حکومتی ادارے سکھ یاتریوں کیلئے اور دیگر جن میں بہائی بھی شامل ہیں، انکے لئے تو ہر طرح کے انتظامات کر دیتے ہیں، تاہم زائرین سیدالشہدا (ع) کیلئے آج تک وزارت مذہبی امور نے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا، حالانکہ وزارت میں حج، عمرہ اور زیارات کے نام سے ایک خصوصی سیل بھی موجود ہے۔
06 November 2017 - 14:03
آیت الله علوی گرگانی:

گھرانوں کو قرانی معارف و مفاھیم سے آشنا کیا جائے

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران و اهل بیت(ع) ہر مسلمان کی سعادت کے بازو ہیں کہا: جس نے بھی قران کو تھام لیا اور اہل بیت(ع) کو چھوڑ دیا اس کا سرانجام اچھا نہ ہوسکا ۔
04 November 2017 - 14:28

پاکستانی زائرین کو پاکستانی سرحد پرشدید مشکلات کا سامنا

پاکستان کے شہر کوئٹہ سے لیکر ایران کی سرحد تک پاکستانی زائرین کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی زائرین کو دس دن یا اس سے زیادہ تک صرف کوئٹہ میں قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے پاکستانی سرحد پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے جانے والے ہزاروں زائرین بےکسی اور مجبوری کی حالت میں سرگرداں ہیں پاکستانی حکومت کی بد نظمی اورعدم توجہ کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
04 November 2017 - 09:37
حجت الاسلام والمسلمین انصاریان :

جہنم کی آگ گنہگاروں کے لئے خداوند عالم کی نفرت ہے

حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ جہنم کی آگ گنہگاروں کے لئے خداوند عالم کی نفرت ہے بیان کیا : اگر انسان قیامت پر یقین رکھتا ہو تو اس دنیا میں حساب شدہ زندگی گزارے گا ۔