‫‫کیٹیگری‬ :
04 November 2017 - 14:28
News ID: 431669
فونت
پاکستان کے شہر کوئٹہ سے لیکر ایران کی سرحد تک پاکستانی زائرین کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی زائرین کو دس دن یا اس سے زیادہ تک صرف کوئٹہ میں قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے پاکستانی سرحد پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے جانے والے ہزاروں زائرین بےکسی اور مجبوری کی حالت میں سرگرداں ہیں پاکستانی حکومت کی بد نظمی اورعدم توجہ کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستانی زائرین

رسا نیوز ایجنسی کی قم پہنچنے والے پاکستانی زائرین سے رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے شہر کوئٹہ سے لیکر ایران کی سرحد تک پاکستانی زائرین کو شدید اور سخت مشکلات کا سامنا ہے پاکستانی زائرین کو دس دن یا اس سے زیادہ تک صرف  کوئٹہ میں قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے پاکستانی سرحد پر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے جانے والے ہزاروں زائرین بےکسی اور مجبوری کی حالت میں سرگرداں ہیں پاکستانی حکومت کی بد نظمی اورعدم توجہ کی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب ، سندھ اور خیبر پختون خواہ سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پاکستانی سرحد پر بھی ہزاروں زائرین پاکستانی حکومت کی بد نظمی اور عدم توجہ کا شکار ہیں ۔

زائرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جنھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے دسیوں زائرین نے صحافیوں‌ سے ساتھ گفتگو میں زائرین کی پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کوئٹہ میں دس دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں زائرین کا سفر خرچہ کوئٹہ میں ہی ختم ہوجاتا ہے اور  ان کی چھٹیاں کوئٹہ میں ہی ختم ہوجاتی ہیں۔

زائرین نے پاکستانی حکومت اور فوجی حکام سے صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت زائرین کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر اقدام عمل میں لائے تاکہ زائرین جلد از جلد کربلائے معلی پہنچ کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کر سکیں ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬