04 November 2017 - 14:38
News ID: 431672
فونت
آئی جی پنجاب نے؛
آئی جی نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے جلوس کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز تعینات کرنے کیساتھ ساتھ مجالس اور جلوسوں میں شرکت کیلئے آنیوالے عزاداروں کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیے بغیر اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقدہ ویڈیو لنک آر پی اوز ڈی پی اوز کانفرنس کے دوران پولیس افسران کو مختلف ہدایات جاری کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور جلوسوں و مجالس کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں جبکہ حساس امام بارگاہوں، مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے وضع کردہ ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 60 ہزار سے زائد پولیس افسر، اہلکار اور رضاکار سکیورٹی کے فرائض انجا م دیں گے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے جلوس کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز تعینات کرنے کیساتھ ساتھ مجالس اور جلوسوں میں شرکت کیلئے آنیوالے عزاداروں کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیے بغیر اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

سی سی پی او لاہور کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ اور حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے بیک وقت انعقاد کے موقع پر ملک بھر سے آنیوالے زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬