رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں سابق امریکی سفارت خانے یا جاسوسی کے اڈے پر انقلابی طلبہ کے قبضے کی سالگرہ کے یادگار دن کے موقع پر ایک بڑے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی شمخانی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایرانی عوام کے مقابلے میں سب سے زیادہ شکست اور ناکامیوں کا سامنا کیا ہے اور عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد میں ایرانی عوام کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے خباثت آمیز اقدامات اور دشمنی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور وہ ایران میں شرپسندی اور مداخلت سے دستبردار ہونے والا نہیں ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ایران کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے عوام اپنے اسلامی اور ایرانی تشخص کے دفاع کے لیے امریکی حکمرانوں کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰