‫‫کیٹیگری‬ :
04 November 2017 - 13:57
News ID: 431660
فونت
حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی:
حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے نے زائرین حضرت اباعبداللہ علیہ السلام سے درخواست کی کہ وہ اھداف زیارت امام حسین(ع) پر خصوصی توجہ کریں ۔
حجت الاسلام شیخ عبدالمهدی کربلایی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کی مطابق، حرم مطھر حضرت امام حسین علیہ السلام میں حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں صحن مطهر حضرت امام حسین (ع) میں منعقد ہوا ، ایام اربعین میں دھشت گردانہ اقدامات کی بہ نبست عراقی انتظامیہ کو متنبہ کیا اور کہا: مجاہدین نے دھشت گردوں سے مقابلہ کرکے حضرت امام حسین علیہ السلام کے حق میں اپنا جزبہ ایثار و فداکاری و محبت پیش کیا اور داعش کو کھلی ہار سے روبرکردیا ۔

انہوں نے مزید کہا: ان دنوں لاکھوں زائر اور امام حسین (ع) کے عاشق ننگے پاوں حضرت سید الشھداء علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلا آرہے ہیں ، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے تمام ان لوگوں کا جو اس پروگرام کے انعقاد میں سہیم ہیں شکریہ ادا کرتے ہیں  ۔

حرم مطھر حضرت امام حسین(ع)  میں آیت الله سیستانی کے نمائندے نے واضح طور سے کہا: زائرین کربلا تک اپنے پیدل کے سفر میں بہت سختیاں اور دشواریاں برداشت کرتے ہیں لہذا میں انہیں اس بات کی جانب بھی متوجہ کرتا ہوں کہ وہ اھداف زیارت امام حسین پر خصوصی توجہ دیں ۔

زیارت حضرت امام حسین (ع) سے تجدید عہد ہے

انہوں نے مزید کہا: زیارت کا مقصد ولایت، اطاعت ، مدد ، جانفشانی اور نہضت امام حسین علیہ السلام کو آگے بڑھانے پر تجدید عھد ہے ، لہذا یہ زیارت اخلاقیات کی بنیادوں پر نفس کی تربیت کا بہترین موقع ہے کہ جس کی جانب حضرت سید الشھداء علیہ السلام نے بھی تاکید کی ہے ۔

حجت الاسلام کربلائی نے کہا: مرقد امام حسین (ع) پر پاک اور مقدس ارواح موجود ہیں ، لہذا زائرین اپنی تربیت کے ساتھ ساتھ اپنی غلطیوں کی توبہ کریں تاکہ ان کی روحیں بھی ان پاک ارواح کا حصہ بن سکیں ۔

انہوں ںے موکب کے میزبانوں کو فخر فروشی سے پرھیز کی تاکید کی اور کہا: زائرین ، ماتمی دستے اور موکب کے ذمہ داران اخلاص کا مظاھرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی ریاکاری سے پرھیز کریں ، خدام بھی زائرین کے ساتھ حسن سلوک اور سعہ صدر کا مظاھرہ کریں ، ھرگز اپنے گفتار و کردار کے ذریعہ ان کی ناراضگی کے اسباب فراہم نہ کریں ۔

زائرین زیارت کا حق ادا کریں

حضرت آیت الله سیستانی کے نمائندے نے کہا: یہ پیادہ روی اور موکب کی پربائی خداوند متعال کے نزدیک اہمیت کی حامل ہے لہذا ہمیں زائرین کی خدمت کی پوری کوشش کرنی چاہئے ۔

انہوں ںے مزید کہا: سال بہ سال زائرین کی جمعیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، دسیوں ممالک کے زائرین اس پروگرام میں شریک ہورہے ہیں ، بہت سارے زائرین پہلی بار اس پروگرام میں شرکت کررہے ہیں ، لہذا ہمیں اس طرح پیش آنا چاہئے کہ جب وہ اپنے وطن لوٹیں تو ہمارا اسلامی اخلاق انہیں یاد رہے ۔

حجت الاسلام کربلائی نے کہا: امام حسین (ع) کا حقیقی زائر وہ ہے جو اپنے گفتار اور کردار کو ناشائستہ اعمال سے دور رکھے ، چغلی ، غیبت سے پرھیز کرے ، زائرین نماز پنجگانہ جیسے واجبات کی ادائیگی پر خصوصی توجہ کریں ، پیادہ روی کے پروگرام میں مبلغین اور مبلغات کا موجودگی کا مقصد ہی شرعی احکامات سے زائرین کو آگاہی اور لوگوں کی نماز کی تصحیح ہے ۔

انہوں نے خواتین کو نامحرم مردوں کے صفوں میں شامل ہونے سے پرھیز ، حیا و عفت اور اخلاق اسلامی کی مراعات کی تاکید کی اور کہا: صفائی ستھرائی ، بیت المال کی حفاظت ، مناسبت جگہوں پر موکب کا نصب کیا جانا دیگر وہ مسائل ہیں جس کی جانب زائرین اور صاحبان موکب توجہ رکھیں ۔/۹۸۸ / ن ۹۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬