رسا نیوز ایجنسی کی العہد سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے صوبہ الانبار کے شہر القائم کو داعش دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک و صاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشہ روز عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے تازہ دم دستے القائم شہر میں داخل ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم نے قوم کو مبارک باد پیش کی تھی۔
عراقی وزیراعظم نے تاکید کی کہ داعش دہشتگردوں کے پاس تسلیم ہونے یا مرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
شہر القائم کو آزاد کرانے کے اس آپریشن میں بھی دیگر شہروں کو آزاد کرانے کے آپریشن کی مانند عراقی فوج، دہشتگردی مخالف فورس، عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی، پولیس فورس، قبائلی جوان اورعراقی فضائیہ شامل ہے۔
عراق کے اندر اور علاقائی سطح پر القائم کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی خاص اہمیت کی حامل ہے۔
عراق کے اندر اس اعتبار سے یہ کارروائی خاص اہمیت رکھتی ہے کہ یہ کارروائی عراق سے داعش دہشت گردوں کا خاتمہ اور ان کا صفایا کرنے کے آخری مرحلے کی مانند ہے۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے گذشتہ ہفتے جمعرات کے دن صوبے الانبار میں شہر راوہ اور القائم کو آزاد کرائے جانے کا حکم جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے گزشتہ دنوں القائم اور رواہ میں داعش دہشت گردوں کے خلاف جامع اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا حکم دیاتھا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰