‫‫کیٹیگری‬ :
06 November 2017 - 14:03
News ID: 431685
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران و اهل بیت(ع) ہر مسلمان کی سعادت کے بازو ہیں کہا: جس نے بھی قران کو تھام لیا اور اہل بیت(ع) کو چھوڑ دیا اس کا سرانجام اچھا نہ ہوسکا ۔
آیت الله علوی گرگانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله سید محمد علی علوی گرگانی نے قرانی مسابقہ «سروش وحی» کی انتظامیہ کمیٹی سے ملاقات میں دشمن کے مقابل خود کو لیث کرنے کی تاکید کی اور کہا: روایتوں میں موجود ہے کہ عاقل انسان پر ضروری ہے کہ اپنے دور کو بخوبی پہچانے اور آگاہ رہے کہ ہمارا وظیفہ و ذمہ داری کیا ہے ، لہذا جس طرح دشمن خود کو مختلف اسباب و وسائل سے لیث کررہا ہے ہمیں بھی خود کو اس کے برابر آنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔

انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر ، ماضی کے زمانے سے کہیں مختلف ہے ، ایسے ایسے اسباب و وسائل بن چکے ہیں کہ جو سیکنڈوں میں ایک گفتگو یا تقریر کو دنیا کے مختلف کونے تک پہونچا دیتے ہیں ، لہذا اس علم کے ترقی یافتہ دور میں کہ جسے دشمن اپنے مضموم مقاصد کے لئے استفادہ کررہا ہے ہمیں بھی میدان میں اتر کر اس بات کی کوشش کرنی چاہئے قران کریم سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے اپنے معاشرہ کی تعمیر کریں ۔

آیت الله علوی گرگانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قرانی مسابقات من جملہ ان مفاھیم میں سے ہے جس میں دن بہ دن بہتری آنی چاہئے کہا: آپ کو اپنی فعالیتوں کی سطح میں بہتری لانا چاہئے اور جتنا ہوسکے اتنا اس میدان میں کام کریئے کیوں کہ آپ نے اس کتاب کا دامن تھاما ہے جس کی دنیا و آخرت میں کوئی بھی چیز برابری نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے بیان کیا: قران ثقل اکبر ہے جسے مرسل آعظم(ص) نے ہمیں یادگار کے طور پر چھوڑا ہے اور امت مسلمہ کو گمراہی سے بچانے کا قلعہ ہے ، جس طرح انسان کے پاس دو ہاتھ ہیں وہ ایک ہاتھ سے سارے کام نہیں کرسکتا اسی طرح خداوند متعال نے انسان کی سعادت کے بھی دو بازو قرار دئے ہیں کہ ان میں سے ایک قران کریم اور دوسرے اهل بیت اطھار(ع) ہیں، دونوں ہی بازو ہماری سعادت کا وسیلہ ہیں ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ کہتے ہوئے کہ انسانوں کو گمراہی سے محفوظ رہنے کے لئے قرآن و اهل بیت(ع) کی ہمراہی ضروری ہے کہا: ہم قران کریم اور اہلبیت (ع) کا دامن اس قدر مضبوطی کے ساتھ تھامیں رہیں کہ دوسروں کو بھی اس سمت دعوت دے سکیں ، ائمہ معصومین علیھم السلام گناہوں سے معصوم و محفوظ ہیں دوسری روایت کے مطابق وہ «اعتصام»  یعنی ایک اسی رسّی ہیں جو ہرگز نہیں ٹوٹ سکتی ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: حبل الله کو مضبوطی سے پکڑنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں سعادت کے لئے قران کے ساتھ ساتھ دامن اهل بیت(ع) سے بھی متمسک ہونا چاہئے ، لہذا اگر انسان دھوکا نہ کھائے اور اللہ کی رسّی کو نہ چھوڑے تو یقینا بہشت میں پہونچ جائے گا ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی اپنے بیان کے آخری حصے میں گھرانوں کو قرانی معارف و مفاھیم سے آشنا کیئے جانے کی تاکید کی اور کہا: قران علوم و مطالب کا دریا ہے ، اگر ہم اہلبیت علیھم السلام سے جدا نہ ہوں تو ہماری ضرورت کی ہر چیز اس کتاب میں موجود ہے ، معاشرے کی جس فرد نے بھی ان میں سے کسی ایک کو تھاما اور دوسرے کو چھوڑ دیا وہ سعید نہ ہوسکا ۔/۹۸۸/ ن۹۷۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬