رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کی خبر رساں ایجنسی ونگارڈ کی رپورٹ کے مطابق کل نائجیریا کی پولیس نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کارروان پر حملہ کر کے دو زائرین کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس ملک کے شیعوں کے رہنماعبدالقادر سوناسی (Sunusi Abdulkadir) بھی شامل ہیں۔
ایک عینی شاہد کے مطابق یہ حملہ زاریا ( Zaria) شہر کے مشہور پل لاڈو (Lado) میں ہوا۔
نائجیریا کی پولیس نےاربعین حسینی کے کارروان کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی۔ ہونے والی فائرنگ سے کئی عزادار زخمی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر2015 میں نائجیریا کی فوج نے زاریا ( Zaria) شہر میں عزادروں پر حملہ کیاتھا جس کے نتیجے میں کئی نائجیرین مسلمان شہید اور زخمی ہوئے تھے اور فوج نے نائجیریا کی اسلامی تحریک کے قائدشیخ ابراهیم زکزاکی،ان کی اہلیہ اور بڑی تعداد میں شیعہ مسلمانوں کو گرفتار کیا تھا اور اس وقت سے لے کر اب تک شیخ ابراهیم زکزاکی جیل میں قید ہیں۔
ادھر نائجیریا کی اسلامی تحریک نے کانو صوبے میں اربعین حسینی کے کاررواں پر پولیس کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ /
۹۸۸/ ن۹۴۰