06 November 2017 - 16:23
News ID: 431693
فونت
بهرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم ہونے والے اتحاد کے ایران کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو غیر ذمہ د ارانہ ، تخریب پر مبنی اور اشتعال انگیز قراردیا ہے۔
بهرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نےیمن کے خلاف  سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم ہونے والے اتحاد کے ایران کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس بیان کو غیر ذمہ د ارانہ ، تخریب پر مبنی اور اشتعال انگیز قراردیا ہے۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے رد عمل میں یمنی عوام کا جواب مستقل ہے اور اس سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ، ایران صرف یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی مذمت کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  بعض عرب ممالک یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کے بجائے دوسرے ممالک کے بارے میں بے بنیاد الزامات عائد کرکے امریکی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں البتہ ایران کے خلاف بیانات صادر کرنے سے سعودی عرب کو یمن میں کامیابی نہیں ملےگی۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن میں شکست اور ناکامی کی وجوہات کا خود سعودی عرب میں جائزہ لینا چاہیے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ اگر ایران یمن تک ہتھیار پہنچا سکتا تو یمن جنگ کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا ۔ لیکن ایران یمن جنگ میں شریک نہیں بلکہ ایک کمزور مسلمان عرب ملک پر دوسرے قوی عرب ملک کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے ۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ یمن جنگ میں سعودی عرب اتحاد کی شکست یقینی ہے اور یہ شکست اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یمنی عوام کے ہاتھوں ہوگي کیونکہ اللہ تعالی ظالم کے ساتھ نہیں بلکہ یمن کے مظلوم عوام  کے ساتھ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ در حقیقت یمنی ، یمنی مسئلہ تھا جسے سعودی عرب نے اپنی جہالت ، نادانی اور تسلط پسندی کی وجہ سے یمنی، سعودی مسئلہ بنا دیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬