06 November 2017 - 16:10
News ID: 431688
فونت
اسرائیل کے وزیراعظم نے شام میں داعش کی شکست اور خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ داعش کی شکست کے بعد ایران اپنے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کر دے گا۔

نیتن یاہو نے ایران کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے خلاف امریکہ، اسرائیل اور خطے کے بعض عرب ملکوں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

نتین یاہو نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، فلسطینی بچوں کو قید اور انہیں ایذائیں پہنچانے نیز فلسطینیوں کے گھروں کو تباہ کرنے کے واقعات کا انکار کرتے ہوئے بڑی بے شرمی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل خطے میں جہموریت کے لائٹ ہاؤس میں تبدیل ہوگیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬