‫‫کیٹیگری‬ :
06 November 2017 - 16:08
News ID: 431687
فونت
آیت الله شیخ هادی آل‎ راضی:
حوزه علمیہ نجف اشرف کے استاد نے اربعین کی عظمت سے دنیا کو بخوبی آشنا کرانے کی تاکید کی اور کہا: اربعین تبلیغ دین کا بہترین موقع ہے ۔
آیت الله شیخ هادی آل‎ راضی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ نجف اشرف کے استاد آیت الله شیخ هادی آل راضی نے نجف اشرف کے مبلغین کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حوزوی دوروس کا مقصد دین اسلام کی تبلیغ اور لوگوں کی ہدایت ہے ، اس حوالے سے اربعین دینی طلاب اور علماء کے لئے تبلیغ دین کا بہترین موقع شمار کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام کے پروگرام میں لاکھوں زائرین کا ہجوم ، ہر سال ان کی تعداد میں افزائش اور کسی بھی ناخوشگوار سانحہ کا رونما نہ ہونا یہ سب کا سب الھی عنایت کی نشانی ہے ۔

حوزه علمیہ نجف اشرف کے استاد نے واضح طور سے کہا: اگر ہم اربعین اور حج کا باہمی مقایسہ کریں تو ہمیں اربعین میں دست غیب کا احساس ہوگا ، حکومت اور حج کمیٹیاں حجاج کے انتظامات کے سلسلے میں کافی پیسے صرف کرتی ہیں اس با وجود سننے میں آتا ہے کہ حج میں سانحہ رونما ہوگیا اور حاجی امکانات کی کمی سے ناراضی ہیں ، اس کے برخلاف اربعین کے موقع پر ہمیں کسی قسم کی شکایت یا مشکلات سننے کو نہیں ملتیں ۔

انہوں نے تاکید کی : زائرین اور مبلغین ، زیارت اربعین کی عظمت سے دنیا کو بخوبی آشنا کرائیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬