20 September 2016 - 08:51
News ID: 423012
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے رہنما نے کہا : قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کا رکردگی کو سراہتی ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا پشاور میں ورسک ڈیم سے ملحق کرسچن کالونی اور مردان میں ضلع کچہری پر ہونے والے بم حملوں و دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے ان واقعات پر رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا : خیبر پختونخوا میں استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستانی عوام کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرکے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بیان کیا : سرحد کے دوسری طرف کے حالات کا براہ راست پاکستان پراثر پڑتا ہے لیکن سوال یہ ہے ملک کی موجودہ حالات کے ذمہ دار کون ہیں ؟ ملک میں امن اس وقت تک قائم نہیں ہو گا جب تک دہشتگردی کی جڑیں نہ ختم کی جائیں شاخوں اور پتے جھاڑنے سے مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکیں گے ۔

انہوں نے تاکید کی : قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی کا رکردگی کو سراہتی ہے لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

شیعہ علماء کو نسل پاکستان کے رہنما نے کہا : دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت ، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت کسیاتھ کام کر رہے ہیں لیکن نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب کے بعد بھی اس قسم کے واقعات کا رونما حیران کن اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟

حجت الاسلام عارف واحدی نے کہا : واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزادی جائے ۔

آخر میں انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ملک جلد امن کا گہوارا بنے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬