19 January 2017 - 20:46
News ID: 425785
فونت
سید عباس عراقچی:
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کے کسی بھی کونے میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و جبر کو برداشت نہیں کرتا۔
عراقچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزرارتی اجلاس میں شریک اعلی ایرانی سفارتکار نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تنقید کرتے ہوئے، میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف جرائم روکنے اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے میانمار مسلمانوں اور فلسطین کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے ملائیشیا میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی ماہرین اجلاس کے موقع پر بیان کیا : میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کو روکے ۔

عباس عراقچی نے بیان کیا : میانمار کے مسلمانوں کے خلاف مظالم پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دنیا کے کسی بھی کونے میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و جبر کو برداشت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا : روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کا مقصد میانمار میں مسلمانوں کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

عباس عراقچی نے تاکید کی: میانمار میں مسلمانوں اور بدھ مت کے پیروکار کے درمیان کشیدگی اور لڑائی کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسلمان جاں بحق اور بے گھر ہوئے ہیں تاہم ایران نہیں سمجھتا کہ اس کشیدگی کی وجہ مذہبی منافرت ہے مگر یہاں یہ بات اہم ہے کہ اس صورتحال میں مسلمان برادری ظلم کی شکار ہے۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے مسلمانوں کی زندگی کے لئے شرائط، ان کی شہریت کی فراہمی اور ان کو در پیش مشکلات کا ازالہ کرے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی روک تھام میانمار حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے علاوہ متاثرہ افراد کے لئے عالمی امداد کی ترسیل کے لئے ضروری اقدامات بھی اٹھائیں جائیں۔

سید عباس عراقچی نے فلسطین کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بیان کیا : جہاں کہیں بھی اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس منعقد ہوں وہاں فلسطین کا ذکر ضروری رہتی ہے کیونکہ اس تنظیم کی تشکیل کی ایک اصل وجہ فلسطین اور مسجدالاقصی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬