03 January 2018 - 13:23
News ID: 432507
فونت
اقوام متحدہ نے ایران کے بارے میں امریکی رپورٹ اور دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں عوام کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور مٹھی بھر افراد کا موجودہ تشدد ختم ہوجائے گا۔
اقوام متحدہ

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے ایران کے بارے میں امریکی رپورٹ اور دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں عوام کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے اور مٹھی بھر افراد کا موجودہ تشدد ختم ہوجائے گا۔

فرحان حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایران کے حالات پر قریبی نظر ہے اورایرانی حکومت سے  پرامن اجتماعات میں ایرانی عوام کے حقوق کو مدنظر رکھنے کی توقع ہے ۔

ادھرخبری ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کونسل نے بھی ایران کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس بلانے کی امریکی درخواست مسترد کردی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬