24 July 2018 - 13:55
News ID: 436684
فونت
غلام علی خوشرو :
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں مطالبہ کیا کہ امریکہ، ایران مخالف دہشتگرد تنظیم منافقین کی حمایت بند کرے۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا کہ ایرانی عوام منافقین تنظیم کی حمایت کرنے پر امریکہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکہ ایسی پالیسیوں کو ترک کرتے ہوئے اپنے غیرقانونی اقدامات کا خاتمہ کرتے ہوئے منافقین کے گروہ کی مالی اعانت و حمایت بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ منافقین کے گروہ کی مالی اعانت و حمایت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے خاص طور سے اس لئے بھی کہ اقوام متحدہ کا منشور دہشتگردی کے خلاف ہے اور امریکہ اس بات کا پابند ہے کہ وہ جرائم پیشہ گروہوں کی حمایت و مدد نہ کرے۔

انہوں نے ملک دشمن گروہ منافقین کی امریکی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر اس تنظیم کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی اصل ذمہ دار امریکی حکومت ہے۔

غلام علی خوشرو نے کہا کہ منافقین کی دہشتگرد تنظیم اپنی پرتشدد اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی وجہ سے امریکہ اور دیگر ممالک اور تنظیموں کی جانب سے پابندیوں اور دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں بھی شامل رہی ہے لیکن 2012 میں امریکہ نے اسے دہشتگردی کی لسٹ سے خارج کیا جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے امریکہ کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے۔

ایرانی مندوب نے اس مراسلے میں لکھا کہ رواں سال کے 30 جون کو ایران مخالف ایک دہشتگرد گروہ کی مخصوص نشست میں مختلف امریکی سیاسی شخصیات اور حکومت کے قریبی افراد من جملہروڈی جولیانی» Rudy Giuliani اور «نیوت گینگریچ» Newt Gingrich نے شرکت کی جبکہ اس نشست میں ایرانی شہریوں کے خلاف تشدد کو ہوا دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے میں برابر کے شریک تھے۔

غلام علی خوشرو نے کہا کہ مجاہدین خلق تنظیم (MKO) ایک بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم ہے جو ایران میں 17 ہزار سے زائد معصوم شہریوں بالخصوص اعلی حکومتی شخصیات، عسکری اور سیاسی رہنما، اراکین پارلیمنٹ اور غیرملکی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬